چین کے موسم گرما کے اناج پیدا کرنے والے مرکزی علاقوں میں گندم کی بمپر فصل

2022/06/23 14:44:36
شیئر:

موسم گرما میں اگنے والا اناج، چین میں اناج کی سالانہ پیداوار کا پہلا سیزن ہے۔ اس موسم کا اناج، اناج کی سالانہ پیداوار کے پانچویں حصے سے زیادہ ہے، جس میں 90فی صد سے زیادہ گندم ہوتی ہے۔

بائیس جون کو چینی وزارت زراعت و دیہی امور کی طرف سے گندم کی مشینی کٹائی میں ہونے والی پیشرفت سے پتہ چلتا ہے کہ موسم گرما کے اہم اناج پیدا کرنے والے علاقوں میں بڑے پیمانے پر گندم کی مشینی کٹائی کا کام مکمل ہو گیا ہے اور اس کا نتیجہ بمپر فصل کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

مختلف علاقوں پر اصل پیداوار اور آمدنی، زرعی صورتحال کےنظام الاوقات اور دیگر مختلف آثار سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس سال ملک بھر میں موسم سرما کے دوران گندم کا رقبہ بنیادی طور پر توقعات سے زیادہ متوازن رہا ۔ حالیہ برسوں میں گندم کا معیار بہترین ہوا ہے اور پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔