ترقی موجودہ برکس سمٹ کا اہم موضوع ہے ، سی ایم جی کا تبصرہ

2022/06/23 20:50:35
شیئر:

22 تاریخ کو برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کے ورچوئل خطاب نے دنیا کی ترقی کی سمت کی نشاندہی کی ہے ۔صدر شی نے اپنے خطاب میں  تاریخ میں دو عالمی جنگوں  اور سرد جنگ محاز آرائی پر روشنی ڈالتے ہوئے  زور دیا  کہ یوکرین کا موجودہ بحران دنیا کے لیے ایک تنبیہ اور جاگنے کی کال ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ "زیرو سم گیمز" کو ترک کیا  جائے اور  مشترکہ طور پر تسلط پسندی اور طاقت کی سیاست کی مخالفت  کی جائے  اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جائے ۔

 ترقی امن کی ضمانت ہے اور مختلف مسائل کے حل اور لوگوں کی خوشحال  کا  کلید ی عنصر  ہے۔ ترقی کو بھی اصولوں کے تابع ہونا چاہیے، صرف اسی صورت میں سود مند تعاون کیا جا سکے گا ۔ ترقی رواں برس  برکس سمٹ کا ایک اہم موضوع ہے۔ چین پانچ سالوں میں پہلی مرتبہ برکس سربراہی اجلاس کی صدارت کر رہا ہے۔ 2021 میں، چین اور برکس ممالک کے درمیان باہمی تجارت کی مجموعی مالیت 490.42 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہے جس میں سالانہ اضافہ  39.2 فیصد سے   زائد ہے۔ برکس تعاون کثیرالجہتی کی کامیابی ہے، جو ترقی کو ترجیح دینے"، "عوام پر مبنی"، "اشتراکی اور جامعیت" پر عمل پیرا ہونے کا نتیجہ ہے اور  یہ عالمی ترقیاتی انیشیٹو کے بنیادی اقدار ہیں، جو کہ عالمی ترقیاتی سماج کی تعمیر کے لیے چین کی کوششوں کا عکاس ہیں۔