انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں چین کا امریکہ میں ماورائے عدالت اموات کے مسئلے پراظہارِ تشویش

2022/06/23 11:11:15
شیئر:

بائیس جون کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 50 ویں اجلاس میں چینی مندوب نے ماورائے عدالت اموات پر اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کےساتھ بات چیت کے دوران امریکہ میں ماورائے عدالت اموات کے ظالمانہ عمل کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں پولیس کے پرتشدد نفاذِ قانون کے نتیجے میں ہلاکتوں کے مسائل سامنے آتے رہتے ہیں۔

جارج فلائیڈ کی موت کے بعد سے ایک سال میں، امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے نسلی اقلیتوں کےمزید سینکڑوں افراد کو ہلاک کیا ہے۔ امریکی فوجی بیرونِ ملک فوجی کارروائیوں کے دوران غیر مسلح شہریوں کو قتل کرتے ہیں، لیکن مجرموں کو سزا نہیں ملتی۔ چینی مندوب نے انسانی حقوق کی کونسل اور ماورائے عدالت اموات کے خصوصی رپورٹر پر زور دیا کہ وہ امریکی پولیس کی جانب سے قانون کے پرتشدد نفاذ اور امریکی فوجیوں کے ہاتھوں دوسرے ممالک میں بے گناہ شہریوں کے قتل کے معاملے پر توجہ دیں اور متعلقہ واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔