14 ویں برکس سمٹ کا انعقاد

2022/06/24 11:19:10
شیئر:

تیئیس جون کو چینی صدر شی جن پھنگ کی صدارت میں 14 ویں برکس سمٹ کا ورچوئل انعقادہوا۔ رواں برس برکس سمٹ کا موضوع ہے " اعلیٰ معیار کی برکس شراکت داری، عالمی ترقی کے نئے دور کا آغاز "۔اس سمٹ میں جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا، برازیل کے صدر جائر بولسونارو، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے شرکت کی۔ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے برکس تعاون کے نئے دور کے لیے مزید جامع،قریبی ،عملی اور اشتراکی اعلی معیاری شراکت داری کی تشکیل پر زور دیا۔

پانچوں ممالک کے رہنماؤں نے متعدد اہم اتفاق رائے حاصل کیے ہیں۔انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا، عالمی طرز حکمرانی کی جمہوریت کو فروغ دینا،عدل و انصاف کو برقرار رکھنا اور ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال میں استحکام اور مثبت توانائی فراہم کرنا ضروری ہے۔مشترکہ طور پر وبا کی روک تھام کی جائے گی ،کثیرالجہتی تجارتی نظام کا تحفظ کیا جائے گا ،  یک طرفہ پابندی اور"لانگ آرم جیورسڈکشن "  کی مخالفت کی جائے گی اور مل کر عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دیا جائے گا۔مشترکہ عالمی ترقی کے فروغ میں ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بھوک اور افلاس کا خاتمہ کیا جائے گا،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹا جائے گا اور عالمی ترقی کے نئے دور کے آغاز کے لیے برکس کردار ادا کرے گا نیز ثقافتی تبادلو ں و روابط کو مضبوط بنایا جائے گا۔تمام رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ" برکس پلس" تعاون کو مزید سطحوں پر اور وسیع پیمانے پر بڑھایا جائے گا،برکس اراکین میں توسیع کے عمل کو مثبت طور پر فروغ دیا جائے گااور برکس کے میکانزم کو وقت کے تقاضوں کے ساتھ بہتر بنایا جائے گا۔

سمٹ میں"14 ویں برکس سمٹ کا بیجنگ اعلامیہ " بھی جاری کیا گیا۔