کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی رہنمائی میں چین مسلسل آگے بڑھ رہا ہے، برازیل کی سابق صدر

2022/06/24 18:47:02
شیئر:

برازیل گلوب آن لائن سائٹ پر پندرہ جون کو برازیل کی سابق صدر  دلما روسف کا انٹرویو شائع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی رہنمائی میں چین تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، جبکہ امریکہ کی بالادستی کمزور ہورہی ہے۔

برازیل کی سابق صدر نے کہا کہ میں چین کے کامیاب تجربات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہوں۔ چین نے سوشلزم کی ایک مارکیٹ تخلیق کی ہے جس میں خود اُن کی گہری دلچسپی ہے۔دلما روسف کے خیال میں چین معاشرے ، معیشت ، ثقافت اور جمہویت سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات کررہا ہے۔انہوں نے غربت کے خاتمے میں چین کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔