یوکرین اور مالڈووا کو یورپی یونین کی رکنیت کےامیدوار کی حیثیت دینے کا فیصلہ

2022/06/24 11:32:25
شیئر:

تیئیس جون کو یورپی کونسل نےیوکرین اور مالڈووا کو یورپی یونین کی رکنیت کےامیدوار  کی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  یورپی کونسل نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ یورپی کمیشن، یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کے درخواست گزار ممالک کی جانب سے ان کے لیے عائد کردہ شرائط پر عمل درآمد کے بارے میں رپورٹ کرے۔ 
فروری میں روس کی جانب سے خصوصی فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد یوکرین نے فوری طور پر یورپی یونین کی رکنیت کے لیے درخواست دینے کا عمل شروع کیا اور 28 فروری کو باضابطہ طور پر درخواست جمع کروائی۔ مالڈووا اور جارجیا نے بھی 3 مارچ کو یورپی یونین کو اپنی درخواستیں جمع کروائی تھیں ۔