گزشتہ دہائی میں چین کی فارن ایکسچینج مارکیٹ کی ابھرنے کی قوت میں مسلسل اضافہ

2022/06/24 11:42:25
شیئر:

تیئیس جون کوکمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کےشعبہِ تشہیر  نے "چین کی دہائی" کے موضوع پر پریس کانفرنسز کا ایک سلسلہ منعقد کیا، جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارویں قومی کانگریس کے بعد سے  چین کے مالیاتی شعبے کی ترقی و اصلاحات متعارف کروائی گئیں۔اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور ترجمان وانگ چون انگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے چین کی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی نے زرمبادلہ کی مارکیٹ کےمستحکم آپریشن کی بنیاد کو مضبوط کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر، گزشتہ دہائی میں، چین کی زرمبادلہ کی مارکیٹ کی زیادہ مستحکم ترقی کی صلاحیت ظاہر ہوئی  ہے۔ اس عمل میں چین کی فارن ایکسچینج مارکیٹ کی ابھرنے کی قوت میں  مسلسل اضافہ ہوا ہے،اس دوران اس نے متعدد  بیرونی دھچکوں سے بھی کامیابی کے ساتھ نمٹا ہے۔  

وانگ چون انگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے چین کے زرمبادلہ کے شعبے میں اصلاحات، ترقی اور استحکام میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔بنیادی طور پر وصولیوں اور ادائیگیوں کا توازن زیادہ متوازن اور مثبت ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی شرح جی ڈی پی کے مقابلے میں  ایک معقول حد کے اندر رہی ہے۔ سرحد پار تجارت، سرمایہ کاری اور فنانسنگ زیادہ فعال ہو گئی ہیں، سرحد پار وصولیوں اور ادائیگیوں کے پیمانے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور آر ایم بی ایکسچینج ریٹ زیادہ لچکدار ہو گیا ہے،جس نے  وصولیوں اور ادائیگیوں کے توازن کو ترتیب دینے  کے لیے خودکار سٹیبلائزر کا کردار  مزید بہتر طور پر ادا کیا ہے۔