چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این ڈاکیو منٹری ٹی وی چینل اور ریڈیو گریٹر بے کی لانچنگ

2022/06/24 14:52:19
شیئر:

24جون کو چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این ڈاکیو منٹری ٹی وی چینل اور ریڈیو  گریٹر بے کی لانچنگ تقریب بیجنگ اور ہانگ کانگ میں بیک وقت منعقد ہوئی۔یہ نشریات  1 جولائی سے ہانگ کانگ میں دیکھی اور سنی جا سکیں گی۔
چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو  کیری لام نے اپنے ورچوئل خطاب میں کہا کہ  اس پیش رفت سے ہانگ کانگ کے شہریوں کو ملک کی تازہ ترین صورتحال اور ترقی کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا اور ان کی قومی شناخت کا احساس  مزید مضبوط ہو گا۔
چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شونگ  نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ  صدر ممکت  شی جن پھنگ نے ہمیشہ ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کا خیال رکھا ہے اور طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اُن کی ہانگ کانگ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ ملکی ترقی میں ہانگ کانگ کے انضمام کی مجموعی صورتحال کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیےمذکورہ نشریات کو ہانگ کانگ میں بھرپور طور پر نشر کیا جائے گا۔مرکزی حکومت کی اہم پالیسیاں اور قومی ترقیاتی حکمت عملی مین لینڈ کے ساتھ خوشحالی اور ترقی کی ترغیب دیتی ہے۔