جنیوا میں سنکیانگ سے متعلق ایک ویڈیو پروموشن کانفرنس کا انعقاد

2022/06/24 17:56:46
شیئر:

23جون کو جنیوا میں چین کے مستقل مشن اور سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے نے مشترکہ طور پر سنکیانگ سے متعلق ایک ویڈیو پروموشن کانفرنس کا انعقاد کیا جس کا موضوع رہا "عوام کی خوشگوار زندگی سب سے بڑا انسانی حق ہے"۔ جنیوا میں 30 سے زائد ممالک کے مستقل نمائندوں اور سینئر سفارت کاروں، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کے حکام اور صحافیوں سمیت 60 سے زائد افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔

اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں چین کے مستقل نمائندے چھن شو نے کہا کہ سنکیانگ "عوام" پر مبنی نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے، اعلیٰ معیار اور خوبصورت زندگی کے لیے تمام  قومیتوں کے لوگوں کی توقعات پر پورا اتر رہا ہے اور اُن کی مسلسل بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے۔سنکیانگ میں  تمام قومیتوں کے انسانی حقوق کا ہمہ جہت تحفظ کیا جا رہا ہے۔ ہم انسانی حقوق کو سیاسی آلہ کار بنانے کی آڑ میں دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔اس موقع پر "سنکیانگ ایک حیرت کدہ " کے عنوان سے  مختلف قومیتوں کے ثقافتی ورثے کے بارے میں ایک مختصر ویڈیو نشر کی گئی۔

روس، بیلاروس، وینزویلا، شمالی کوریا، ایران، سری لنکا، لاؤس، شام، نائیجر اور دیگر ممالک کے سفیروں اور سینئر سفارت کاروں نے اظہار خیال کرتے ہوئے سنکیانگ کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے  سنکیانگ کی اقتصادی اور سماجی ترقی، انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ اور سماجی انصاف میں حاصل شدہ کامیابیوں کو بھرپور سراہا اور چینی حکومت کی تعریف کی۔شرکاء نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ سنکیانگ سے وابستہ امور میں مغربی ممالک کی مداخلت کی مشترکہ مخالفت کرے۔