برکس سمٹ سے برکس تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہواہے ،چین کے نائب وزیر خارجہ

2022/06/24 11:23:55
شیئر:

14 ویں برکس سمٹ کے بعد چین کے نائب وزیر خارجہ ما چاؤ شو نے ایک میڈیا بریفنگ میں نشاندہی کی کہ سمٹ بے حد کامیاب رہی اور یہ مستقبل کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے،اس سے برکس تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور برکس میکانزم کےروشن مستقبل کا عملی مظاہرہ ہوا ہے۔ ما چاؤ شو نے کہا کہ چینی صدر نے سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے برکس شراکت داری کی سمت متعین کی ہے ۔ تمام فریقوں کی رائے میں رواں سال برکس کے چیئرمین ملک کی حیثیت سے چین نے برکس تعاون کو نتیجہ خیز بنانے کے عمل کو فروغ دیا ہے، برکس اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کیا ہے، برکس کے اثر و رسوخ کو بڑھایا ہے نیز عالمی امن کو برقرار رکھنے اور عالمی ترقی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

ما چاؤ شو نے کہا کہ اجلاس میں "14ویں برکس سمٹ کا بیجنگ اعلامیہ" منظور کیا گیا ہے۔کثیرالجہتی،عالمی عدل و انصاف،انسداد وبا کے تعاون، 2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈے سمیت اہم عالمی و علاقائی مسائل پر برکس کے مشترکہ موقف کو واضح کیا گیا اور اگلے مرحلے میں برکس تعاون کی منصوبہ بندی کی گئی۔

ماچاؤ شو کا کہنا تھا کہ برکس ممالک ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ اٹھان کی اہم علامت ہیں اور برکس تعاون، ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے اتحاد و تعاون کی مثال بن چکا ہے۔