نیو ڈیولپمنٹ بینک عالمی ترقی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے پرعزم

2022/06/24 18:46:00
شیئر:

23تاریخ کو 14ویں برکس سمٹ کا ورچوئل انعقاد کیا گیا ۔ نیو ڈیولپمنٹ بینک کے نائب صدر اور چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر چو  چھیانگ وو نے 24 تاریخ کو سی ایم جی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ نیو ڈیولپمنٹ بینک مسلسل اپنے  دوستوں کے حلقے کو بڑھاتا رہے گا۔ برکس ممالک سمیت بین الاقوامی برادری کو کثیرالجہتی پر قائم رہنا چاہیے، عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، ہمہ جہت تعاون کرنا چاہیے اور ترقیاتی خلا کو پر کرنے اور ترقیاتی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

تاحال، بینک نے صاف توانائی، نقل و حمل، شہری تعمیرات، پانی کی صفائی، سماجی انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں رکن ممالک کی ترقی میں مدد کی خاطر  30 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ اور 80 سے زائد قرض منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

موجودہ وبائی صورتحال کے تناظر میں، اپریل 2020 میں نیو ڈیولپمنٹ بینک نے رکن ممالک کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے 10 بلین ڈالر مالیت سے ایک ہنگامی قرض کی سہولت قائم کی ۔نئے اراکین کو مستقل راغب کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 2021بینک کی توسیع کا پہلا سال تھا ، اور اراکین کی تعداد اب 5 سے بڑھ کر 9 ہو چکی ہے۔ نئے ارکان میں بنگلہ دیش ، متحدہ عرب امارات، مصر اور یوراگوئے شامل ہیں۔ مستقبل میں بینک کو مزید توسیع دی جائے گی اور اسے بتدریج ایک عالمی کثیر الجہتی ترقیاتی ادارہ بنایا جائے گا، تاکہ عالمی ترقی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔