برکس میکانزم دنیا میں استحکام اور مثبت توانائی فراہم کر رہا ہے ، پاکستانی ماہر

2022/06/24 19:22:33
شیئر:

چین کے صدر شی جن پھنگ نے 23 تاریخ کی شام کو بیجنگ میں  14ویں برکس  سمٹ  کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا ۔

پاکستان کے ادارہ برائے پائیدار ترقی کے  سینئر محقق ڈاکٹر شفقت منیر  کے نزدیک وبا کے پھیلاو ،   جغرافیائی سیاسی محا ذ آرائی  اور معاشی عالمگیریت میں درپیش مشکلات کے تناظر  میں حالیہ  برکس سمٹ نمایاں اہمیت کی حامل ہے۔ صدر شی جن پھنگ  کے خطاب  نے آج دنیا کو درپیش متعدد چیلنجوں اور مسائل سے نمٹنے کی راہ دکھلائی ہے اور ایک بار پھر عالمی امن اور ترقی کے بارے میں چین کے مستقل وژن اور پالیسی کا مظاہرہ کیا ہے ، جس میں برابری، باہمی مفاد،  سود مند تعاون،  کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا، اور بالادستی اور گروہ بندی کی مخالفت شامل ہے ۔  اس سے اعلیٰ معیار کے برکس تعاون اور ہنگامہ خیز دنیا کو درپیش  مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے چینی حل فراہم  کیا گیا ہے ۔