پاکستان سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ افغانستان پہنچ گئی

2022/06/25 15:59:21
شیئر:

چوبیس جون کو پاکستان نے امدادی سامان کی دوسری کھیپ افغانستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھیجی، جس میں رہائشی خیمے اور روزمرہ کی اشیائے ضروریہ شامل تھیں۔ یہ امدادی سامان پاکستان ایئر فورس کے طیارے سی -۱۳۰ کے ذریعہ منتقل کیا گیا۔ پاکستان سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ۲۳ جون کو  زمینی راستے سے افغانستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچائی گئی تھی۔