ترقی چین کی سب سے واضح کہانی ہے،سی ایم جی کا تبصرہے

2022/06/25 20:07:11
شیئر:

24 تاریخ کی شام کو چینی صدر شی جن پھنگ نے ویڈیو  لنک کے ذریعے عالمی ترقی پر اعلیٰ سطحی مکالمے کی صدارت کی اور ایک اہم تقریر کی۔ اس موقع پر صدر شی نے 1960 کی دہائی کے آخر میں چین کے ایک پسماندہ  گاؤں میں بطور  کسان  اپنی کہانی سنائی اور کہا کہ انہوں نے مقامی لوگوں کی زندگی کی مشکلات کا تجربہ کیا ہے۔ نصف صدی بعد، صدر شی نے اس گاؤں کا دوبارہ دورہ کیا، اور یہ دیکھا کہ گاؤں کے لوگ کھانے اور لباس کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں اور ان کے چہروں پر خوشی کی مسکراہٹ ہے۔"
چینی لیڈر کا ذاتی تجربہ ایک سادہ سی سچائی کو ظاہر کرتا ہے: چاہے وہ کسی بھی ملک میں رہتے ہوں، ہر ایک کی خوشگوار زندگی گزارنے کی خواہش ایک جیسی ہوتی ہے جو کہ تمام لوگوں  کا خواب" ہے، اور یہ اس سال کے برکس اجلاس کا اصل مقصد اور مشن ہے۔
جنوبی افریقہ کے آزاد میڈیا گروپ کے ایگزیکٹو چیئرمین اکیبو سروی نے ایک بار کہا کہ چین کی ترقی ایک عظیم کہانی ہے۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ اس کہانی میں نہ صرف 1.4 بلین سے زائد چینیوں کو خوشحال بنانے کی جستجو ہے بلکہ "کسی ملک یا شخص کو پیچھے نہ چھوڑنے" کی ذمہ داری بھی ہے۔