بنگلہ دیش میں آٹھ سالہ تعمیراتی کام کے بعد پدما پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

2022/06/25 16:21:48
شیئر:

25 تاریخ کو بنگلہ دیش میں پدما پل کو باقاعدہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ پل آٹھ سال کے تعمیراتی کام کے بعد فعال ہوا۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے پل کا افتتاح کیا۔ پدما پل ٹرانس ایشین ریلوے اور ایشین ہائی وے نیٹ ورک کا اہم حصہ ہے ۔ یہ پل چینی کمپنی نے تعمیر کیا  ہے۔ اس پل پر ریلوے اور ہائی وے دونوں موجود ہیں۔ اس پل کی مدد سے دریا کو عبور کرنے میں محض دس منٹ کا وقت لگتا ہے۔ اس پل کی تعمیر نے ہزاروں سالوں سے دریا عبور کرنے کے لیے جاری رہنے والی فیر ی سروس کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔
اندازے کے مطابق اس پل کے کھلنے سے بنگلہ دیش کے جی ڈی پی میں 1.5 فیصد اضافہ ہو گا اور توقع ہے کہ اس سے ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔