چین کی طرف سے افغانستان کو فراہم کردہ امدادی سامان کی پہلی کھیپ 27 تاریخ کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بھیجی جائے گی،وزارت خارجہ

2022/06/25 19:54:25
شیئر:

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا پچیس تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا  کہ 22 جون کو آنے والا زلزلہ افغانستان میں 20 سال سے زائد عرصے میں آنے والا بدترین زلزلہ تھا۔زلزلے کے بعد چینی حکومت نے افغانستان کو 50 ملین یوآن کی ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جس میں خیمے، تولیے، فولڈنگ بیڈ اور دیگر امدادی سامان شامل ہے۔ امداد  سامان کی پہلی کھیپ 27 تاریخ کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے افغانستان بھیجی جائے گی۔ اگلے مرحلے میں، چین افغان عبوری حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ امدادی سامان جلد از جلد متاثرین تک پہنچایا جائے، اور  افغان عوام کو موجودہ مشکلات پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔