افغانستان میں زلزلے کے آفٹر شاکس جاری

2022/06/25 16:09:58
شیئر:

مشرقی افغانستان میں طاقتور زلزلے کے دو دن بعد چوبیس  تاریخ کو زلزلے کے آفٹر شاکس آئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ آفٹر شاکس میں پانچ افراد ہلاک اور  گیارہ  زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا نے بتایا کہ زلزلے میں کل ۱۱۵۰  افراد ہلاک، ۱۶۰۰ سے زائد زخمی اور تقریباً ۳۰۰۰ مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ افغانستان کی عبوری حکومت کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان محمد ناظم حقانی نے رائٹرز کو بتایا کہ صحت کے شعبے میں زخمیوں کے علاج کے لیے طبی آلات اور ادویات کی کمی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چونکہ زلزلے سے نقصانات دور دراز پہاڑی علاقوں میں ہوئے ہیں، وہاں انفراسٹرکچر ، ٹرانسپورٹیشن اور کمیونیکیشن کی خراب صورت حال کی وجہ سے امدادی  کام کو آگے بڑھانا مشکل ہے۔ پاکستان نے زمینی راستے سے افغانستان کو کچھ امداد ی  سامان بھیجا ہے ،اسی طرح ایران اور قطر نے طیارے کے ذریعے افغانستان کو  انسانی امدادی سامان  بھیجا ہے ۔