سپریم کورٹ کے "رو بنام ویڈ کیس" کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے خلاف پورے امریکہ میں مظاہرے

2022/06/26 16:02:32
شیئر:

امریکی سپریم کورٹ کی طرف سے 24 جون کو "رو بنام ویڈ کیس" کو کالعدم قرار دینے کے بعد، 25 تاریخ کو پورے امریکہ میں مظاہرے جاری رہے، اور توقع ہے کہ مظاہرے ہفتے کے آخر تک جاری رہیں گے۔
25 جون کو سینکڑوں مظاہرین امریکی سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوئے، مظاہرین  بینرز اور پلے کارڈ  پکڑے ہوئے  نعرے لگا تے رہے ۔ اسی طرح  مٹھی بھر اسقاط حمل مخالف کارکن اسقاط حمل کے حقوق کے حامی مظاہرین کے ساتھ گرما گرم بحث مباحثہ بھی کرتے رہے۔
سپریم کورٹ کا تازہ ترین فیصلہ ریاستوں کو اسقاط حمل کے قوانین کو نافذ کرنے کا اختیار دے گا، اور   تقریباً نصف امریکی ریاستوں سے اسقاط حمل پر پابندی یا سخت پابندیوں کا اعلان متوقع ہے۔
25 تاریخ تک، آرکنساس، ایڈاہو، کینٹکی، لوزیانا،اور  مسیسیپی سمیت  تیرہ ریاستوں نے  انسداد اسقاط حمل کے قوانین شروع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ان میں سے کچھ ریاستوں میں، اسقاط حمل کے قوانین فوری طور پر نافذ ہوں گے، جبکہ دیگر میں، اسقاط حمل کے قوانین ایک مدت کے بعد یا ریاستی حکام کے دستخط کے بعد نافذ ہوں گے۔