پاکستان سے مزید امدادی سامان افغانستان پہنچ گیا

2022/06/26 16:00:46
شیئر:
پاکستانی حکام نے بچیس تاریخ کو کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھیجا گیا ایک فوجی کارگو طیارہ اسی روز افغانستان کے زلزلہ زدہ علاقے میں پہنچا اور طیارے میں موجود امدادی سامان افغان عبوری حکومت کے حوالے کر دیا گیا ۔
پاکستانی حکومت اور خیراتی ادارے اس سے قبل سڑک کے ذریعے  تیرہ  ٹرک سامان افغانستان کے آفت زدہ علاقوں تک پہنچا چکے ہیں۔پاکستانی حکام نے کہا کہ پاکستان نے اپنا شمال مغربی سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھول دیا ہے تاکہ افغانستان کے آفت زدہ علاقوں سے زخمیوں کو پاکستان کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا سکے۔ایک  انیس  رکنی پاکستانی طبی ٹیم صوبہ خوست میں زخمیوں کے علاج میں مقامی حکومت کی مدد کر رہی ہے۔ افغان میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بائیس تاریخ کے زلزلے اور آفٹر شاکس میں ۱۱۵۰ افراد ہلاک ہوئے، تقریباً دو ہزار افراد زخمی ہوئے، اور  ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا۔

آفت زدہ علاقے میں سڑکیں ہموار نہیں ہیں اور زلزلے سے ہونے والے نقصانات نے امدادی سامان کا آفت زدہ علاقے میں داخل ہونا اور بھی زیادہ مشکل بنا دیا ہے۔