افغانستان نے امریکہ کی طرف سے رہائی پانے والے گوانتاناموبے کے قیدی کا پرتپاک استقبال کیا

2022/06/26 16:42:08
شیئر:

25 جون کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کی سڑکوں پر خیر مقدمی بینرز لٹکے ہوئے تھے جن میں اسد اللہ ہارون نامی افغان شہری کا استقبال کیا گیا تھا جو کہ 15 سال سے امریکہ کی گوانتاناموبے جیل میں قید تھا۔ بینرز پر تحریر تھا کہ  گھر واپسی پر خوش آمدید، آپ کو  آزادی دوبارہ حاصل کرنے پر مبارکباد۔
 ہارون نے کہا کہ  حراست کے دوران اس کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی تھی، اور یہ کہ اس کے خلاف امریکی الزامات غلط تھے،  ٹھوس  تفصیلات غور کرنے کے بعد جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیل میں رہنے سے نفسیاتی طور پر بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ استقبالیہ تقریب میں افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی  نے ایک بار پھر اس بات کا اظہار کیا کہ انہیں امید ہے کہ امریکہ افغانستان کے مرکزی بینک کے ذخائر کو جلد از جلد واپس کر دے گا۔