پاکستان کی وزارت خارجہ نے 27 تاریخ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے چین کو برکس سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ترقی پذیر ممالک کے مفادات کو فروغ دینے میں چین کے کردار کو سراہتا ہے۔ پاکستان عالمی برادری کو درپیش چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور عالمی امن، مشترکہ خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے برکس ممالک سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔