شی جن پھنگ اور گیانا کے صدر علی کے مابین چین اور گیانا کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ

2022/06/27 16:12:43
شیئر:

صدر شی جن پھنگ نے 27 جون کو کوآپریٹو ریپبلک آف گیانا کے صدر  محمد عرفان علی کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 50 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور گیانا کے تعلقات نے بہت ترقی کی ہے، دونوں فریقوں کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا  اور عملی تعاون کے شاندار نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ کووڈ ۱۹کے پھیلنے کے بعد سے، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے چین اور گیانا کی دوستی کا ایک نیا باب رقم کر رہے ہیں۔ میں چین اور گیانا کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور میں صدر علی کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ سے فائدہ اٹھا کر  چین اور گیانا کے تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے اور دونوں ممالک اور عوام  کو فائدہ پہنچانے  کے لیے تیار ہوں۔ .
صدر علی نے کہا کہ گیانا مضبوطی سے ون چائنا پالیسی پر قائم ہے۔ گزشتہ 50 سالوں میں دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے۔گیانا چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مسلسل گہرا کرنے کے ایک موقع کے طور پر لینے کے لیے تیار ہے۔