بہت سے ممالک کے لوگوں کا خیال ہے کہ برکس میکانزم عالمی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مددگار ہے

2022/06/27 15:58:24
شیئر:

23 سے 24 جون تک صدر شی جن پھنگ نے 14 ویں برکس لیڈروں کے اجلاس اور  عالمی ترقی پر اعلیٰ سطحی مکالمے کی صدارت کی اور اہم تقاریر کیں۔ بہت سے ممالک کی شخصیات نے  صدر شی جن پھنگ کے عالمی ترقیاتی تعاون کے بارے میں  بیان کی تعریف کی۔
سعودی عرب  کے اسکالر حاتم سعید نے کہا کہ  صدر شی کی تقریر موجودہ بین الاقوامی صورتحال کی واضح  عکاسی کرتی ہے۔ دنیا میں آنے والی بے مثال تبدیلیوں کے تناظر میں، بین الاقوامی برادری کو بہت سے چیلنجز اور حتیٰ کہ بحرانوں کا سامنا ہے۔ صدر شی کا تجویز کردہ "تعاون پر مبنی ترقی پر عمل پیرا ہونا اور مشترکہ طور پر خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنا" صحیح وقت پر ہے اور یہ بہت سے مسائل کو حل کرنے کا موثر طریقہ بھی ہے۔
زیمبیا کے ماہر اقتصادیات کمپامبا کا کہنا ہے کہ  میں صدر شی  کی  اس بیان سے بہت اتفاق کرتا ہوں کہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ طور پر بین الاقوامی اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ آج دنیا میں مختلف جغرافیائی سیاسی مسائل ہیں، مختلف مفادات بھی ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ عالمی ترقی کے لیے دنیا کے تمام ممالک کو مشترکہ طور پر ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک بین الاقوامی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق، تاکہ مختلف ممالک مل کر کام کر سکیں۔