برکس ممالک ڈیجیٹل معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پر عزم

2022/06/28 10:47:28
شیئر:


ابھی حال ہی میں منعقدہ 14ویں برکس سمٹ نے کئی اقتصادی اور تجارتی نتائج حاصل کیے ہیں۔ چینی وزارت تجارت کے حکام نے 27 تاریخ کو  بتایا کہ یہ کامیابیاں ڈیجیٹل معیشت، پائیدار ترقی اور دیگر پہلوؤں پر مرکوز ہیں، اور عالمی اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی کے لیے برکس کی شراکت داری کو مزید فروغ دیں گی۔
اس وقت ڈیجیٹل معیشت جیسے ابھرتے ہوئے شعبے عالمی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم انجن بن چکے ہیں۔ وزارت تجارت کے شعبہ بین الاقوامی کے ڈپٹی ڈائریکٹر چھن چھاو نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے اندازوں کے مطابق برکس ممالک میں آن لائن خریداری کرنے والوں کی تعداد 2022 میں بڑھ کر 1.35 بلین ہو جائے گی جو کہ عالمی سطح کا 61 فیصد بنتی ہے۔ سرحد پار آن لائن خوردہ فروخت553.6 بلین  تک بڑھ جائے گی، جو دنیا کا 41 فیصد بنتی ہے۔ برکس سمٹ میں "برکس ڈیجیٹل اکانومی پارٹنرشپ فریم ورک" پر اتفاق رائے سے برکس ڈیجیٹل معاشی تعاون کو گہرا کرنے میں مدد ملے گی۔
چھن چھاو  کے مطابق برکس ممالک کی ڈیجیٹل معیشت پر توجہ عالمی اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی میں نئی رفتار ڈالے گی۔ چین دیگر فریقوں کے ساتھ مل کر متعلقہ تعاون کے اتفاق رائے کو نافذ کرنے، پالیسی کے تبادلے، صلاحیت کی تعمیر اور بہترین پریکٹس شیئرنگ میں تعاون کو فعال طور پر انجام دینے کا خواہاں ہے، تاکہ ڈیجیٹل اقتصادی تعاون کی صلاحیت اور توانائی کو فروغ دیا جا سکے اور پانچوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔