چین کا روزگار اور صنعتی امداد سے انسداد غربت کی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کا عزم

2022/06/28 10:58:36
شیئر:

ستائیس تاریخ  کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر  کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ملک میں اناج کی پیداواری صلاحیت کو مستحکم اور بہتر بنایا گیا ہے، غربت کے خلاف جنگ میں مکمل فتح حاصل کر لی گئی ہے، اور دیہی علاقوں کی ساخت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انسداد غربت کی کامیابیوں کو مستحکم اوروسیع کرنے اور عوام کو دوبارہ غربت کا شکار ہونے سے بچانے کی خاطر  اگلے مرحلے میں متعلقہ محکمے روزگار کے استحکام اور صنعتی امداد پر توجہ دیں گے۔
وزارت  زراعت اور دیہی امور کے شعبہ ترقیاتی منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر زینگ یان ڈہ نے کہا کہ موجودہ معیار کے تحت کل 98.99 ملین دیہی غریب لوگوں کو غربت سے نکالا گیا ہے، کسانوں کے لیے روزگار اور آمدنی میں اضافے کو  مسلسل توسیع دی گئی ہے۔دیہی ماحولیات کو نمایاں طور پر بہتر کیا گیا ہے، اور دیہی معاشرے میں استحکام اور  اطمینان برقرار رکھتے ہوئے دیہی علاقے کی جدیدیت  کے لئے  ایک مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے۔