شی جن پھنگ کی طرف سے اناج کے بڑے کاشتکاروں کی قومی اناج سیکیورٹی کے لئے خدمات انجام دینے کی حوصلہ افزائی

2022/06/28 15:27:55
شیئر:

ستائیس جون کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،  صدر مملکت  اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے صوبہ آن ہوئی کی تائی حہ کاؤنٹی کے  اناج  کے بڑے کاشتکار شو زونگ یانگ کو جوابی خط بھیجا  اور ان کو   قومی اناج سیکیورٹی کے لئے خدمات انجام دینے کی حوصلہ افزائی کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ہماری روایات  کہتی ہیں ہے کہ اگر  ہاتھ میں کھانا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں ہمیشہ اناج کی پیداوار کے بارے میں فکر مند رہا ہوں۔ حالیہ برسوں میں، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے اناج کی پیداوار کو وسعت دینے کے لیے کئی پالیسیاں اور اقدامات جاری کیے ہیں، جن کا مقصد چینی عوام کے چاول کے پیالے کو مضبوطی سے اپنے ہاتھ میں رکھنا ہےاور یہ ہے کہ اناج کاشتکار پیسہ کما سکیں اور آپ لوگوں کی زندگی  زیادہ سے زیادہ بہتر  ہو جائے ۔ امید ہے کہ اناج کےبڑے  کاشتکار جدید زرعی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کرفعال طور پر قومی غذائی تحفظ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔