اقوام متحدہ کی امریکی سپریم کورٹ کے اسقاط حمل کے حق کو ختم کرنے کے فیصلے پر تشویش

2022/06/28 11:24:57
شیئر:
بیرنز کے مطابق اقوام متحدہ نے امریکی سپریم کورٹ کے اسقاط حمل کے حق کو ختم کرنے کے فیصلےکو خواتین کے انسانی حقوق اور صنفی مساوات کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ مشیل بیچلیٹ نے کہا کہ محفوظ، جائز اور موثر اسقاط حمل تک رسائی بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون میں شامل ہے جو خواتین کی خودمختاری اور اپنی زندگی کے بارے میں اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے پر مبنی ہے۔ یہ فیصلہ امریکہ میں لاکھوں خواتین سے اس طرح کی خودمختاری چھین لیتا ہے، خاص طور پر کم آمدنی والی اور نسلی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے بنیادی حقوق کو نقصان پہنچا رہا ہے۔چلی کی سابق صدر نے کہا کہ 50 سے زائد ممالک نے گزشتہ 25 سالوں میں اپنے اسقاط حمل کے قوانین میں نرمی کی ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ اس فیصلے کے ساتھ، امریکہ ترقی پسند رجحان سے دور ہو رہا ہے۔