چین نے ارضیاتی مشاہدے کے لیے ایک نیا سیٹلائٹ لانچ کر دیا

2022/06/28 10:14:15
شیئر:
چین نے پیر کے روز شمال مغربی چین کے جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ارضیاتی مشاہدے کے لیے ایک نیا سیٹلائٹ گاو فن۔12 03خلا میں بھیج دیا۔ سیٹلائٹ کو بیجنگ کے مقامی وقت رات 11:46 پر لانگ مارچ ۔فور سی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا جو  منصوبہ بندی کے مطابق مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہو گیا۔

یہ سیٹلائٹ مختلف شعبوں بشمول زمینی سروے، شہری منصوبہ بندی، سڑکوں کے نیٹ ورک ڈیزائن، فصل کی پیداوار کا تخمینہ اور آفات سے نجات وغیرہ میں استعمال کیا جائے گا ۔مذکورہ لانچ ، لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹس کا 425 واں فلائٹ مشن تھا ۔