نیٹو کو چین کے خلاف جھوٹے اور اشتعال انگیز ریمارکس پھیلانا بند کرنا چاہیے،وزارت خارجہ

2022/06/28 17:38:03
شیئر:

نیٹو کی جانب سے چین کو "نظاماتی چیلنج" کا لیبل لگانے کے جواب میں، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ  لی جیان نے 28 تاریخ کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سرد جنگ کی پیداوار اور دنیا کے سب سے بڑے فوجی اتحاد کے طور پر، نیٹو  طویل عرصے سے پرانے سیکیورٹی تصور پر عمل پیرا ہے اور یہ انفرادی ممالک کے لیے بالادستی کو برقرار رکھنے کا ایک ذریعہ بن گیا۔ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیتا ہے۔چین کی ترقی دنیا کے لیے ایک موقع ہے، کسی کے لیے چیلنج نہیں۔ ہم نیٹو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر چین کے خلاف جھوٹے اور اشتعال انگیز ریمارکس پھیلانا بند کرے۔ نیٹو کو جو کرنا چاہیے وہ یہ ہے کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت، زیرو سم گیم، اور دشمن بنانے کی مشق ترک کر دے اور یورپ میں انتشار پھیلانے کے بعد ایشیا اور پوری دنیا کو خراب کرنے کی کوشش بند کرے۔