چین کی جانب سے افغانستان کو مزید امدادی سازو سامان کی فراہمی

2022/06/28 16:20:27
شیئر:

اٹھائیس تاریخ کو چینی فضائیہ کے دو ٹرانسپورٹ طیارے افغانستان کے زلزلے سے متاثرہ افراد کےلیے امدادی سامان  لے کر کابل پہنچے۔ امدادی سامان میں خیمے، فولڈنگ بیڈ اور لحاف وغیرہ شامل ہیں۔ یہ وہ اشیا ہیں جن کی افغانستان کے آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کو فوری ضرورت ہے۔
22 جون کو، افغانستان میں زلزلے کے بعد، چین نے  افغانستان کو پانچ کروڑ چینی یوان کے ہنگامی امدادی سامان کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔
چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں مزید امدادی سامان کی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔