مادر وطن کی آغوش میں ہانگ کانگ کی پائیدار ترقی سے سنہری دور کا آغاز

2022/06/29 15:58:16
شیئر:

ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 25 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اس وقت  ایک بادبانی کشتی ہانگ کانگ کے وکٹوریہ ہاربر پر  جہاز رانی کرتے دیکھی  جا سکتی ہے  ۔ ہانگ کانگ میں تمام شعبہ ہائے زندگی کی نمائندہ تنظیم  "مشرقی ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن" کے سیکرٹری جنرل لی شاورونگ نے کہاکہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ 25 سال پہلے وجود میں آیا تھا  ۔ہم اس کشتی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کہ ہانگ کانگ مزید ترقی حاصل کرے اور بہتری کا سفر جاری رہے ۔  رواں سال یکم جولائی کو ہانگ کانگ کی چین میں واپسی کی 25 ویں سالگرہ منائی جا رہی  ہے۔ تمام چینی باشندے پر اعتماد ہیں کہ ہانگ کانگ کی ترقی و کامیابی کا سفر جاری و ساری رہے گا ، کیونکہ ہانگ کانگ کو مادروطن کی مضبوط حمایت حاصل ہے ، اور مستقبل میں  وہ چائنیز مین لینڈ  کے ساتھ مستقل طور پر آگے بڑھے گا ۔

یاد رہے کہ 1840 کی افیون جنگ میں برطانیہ نے  ہانگ کانگ کو  اپنی نو آبادیات میں شامل کر لیا تھا  اور آئندہ کئی دہائیوں تک یہ نوآبادیاتی نظام تلے رہا۔اُس وقت چین میں چھنگ شاہی خاندان کی  حکومت کو  افیون جنگ  میں شکست کے بعد  1842 میں برطانیہ کے ساتھ غیر مساوی معاہدہ " نانجنگ  ٹریٹی" پر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا، اور  برطانیہ نے ہانگ کانگ کو اپنی نوآبادیات کی حیثیت دی۔ یکم جولائی 1997 کو  ہانگ کانگ کی مادر وطن کی آغوش میں واپسی کے بعد  چینی  مرکزی حکومت نے ہانگ کانگ پر  اپنے اقتدار اعلیٰ کا دوبارہ نفاز کیا۔  یہ تمام چینی عوام کی مشترکہ خواہش ہے کہ ہانگ کانگ مزید بہتری کی جانب بڑھے۔

گزشتہ 25 سالوں میں  ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں "ایک ملک، دو نظام" کے عمل نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور مستقبل کی ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔آج  ہانگ کانگ مادر وطن کی مجموعی ترقی میں ضم ہونے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ گوانگ دونگ۔ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر نے ہانگ کانگ کی مستقبل کی ترقی کے لیے لامحدود مواقع فراہم کیے ہیں، اور ہانگ کانگ ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں کے درمیان رابطے کے فروغ میں  زیادہ موثر کردار ادا کر سکے گا  ۔   ہانگ کانگ کے شہریوں کی اکثریت کے نزدیک   ہانگ کانگ کی  مادر وطن واپسی کے بعد سے، "مادر وطن کی مضبوط حمایت اور عالمی چیلنجز کا سامنا"کرتے ہوئے   ہانگ کانگ کو  ترقی کا  نیا ماحول، نئے مواقع اور نئی امیدیں میسر آئی ہیں۔

گزشتہ پچیس برسوں میں ہانگ کانگ کی ترقی کا راستہ  ہمیشہ ہموار نہیں رہا ہے. ہانگ کانگ نے ایشیائی مالیاتی بحران اور بین الاقوامی مالیاتی بحران کے ساتھ ساتھ سارس کی وبا اور کووڈ ۔19 کی وبا کے اثرات کا سامنا  کیا ہے۔ بالخصوص 2019 کے وسط میں، ہانگ کانگ میں کچھ  انتہا پسند قوتوں نے  غیر قانونی جلوس نکالتے ہوئے  پولیس پر حملہ کیا، قانون ساز کونسل کی عمارت اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی ٹیکس بلڈنگ  سمیت دیگر سرکاری  دفاتر پر دھاوا بول دیا،  سماج اور امن عامہ میں بے دریغ خلل ڈالا۔ یوں ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کو شدید نقصان پہنچایا گیا ۔ ایسی صورت حال کے پیش نظر، چینی مرکزی حکومت نے ہانگ کانگ کے لیے بروقت قومی سلامتی قانون متعارف کروایا  اور خصوصی علاقے کے انتخابی نظام کو بہتر بنایا۔ اس کے نتیجے میں  ہانگ کانگ  میں شفاف سیاست اور بہتر گورننس  کی بنیاد پر  ہانگ کانگ کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے ایک محفوظ اور مستحکم ماحول پیدا ہو چکا ہے۔

چین واپسی کے 25 سالوں میں ہانگ کانگ نے مادر وطن پر انحصار کرتے ہوئے مختلف خطرات اور چیلنجوں سے کامیابی سے نمٹا ہے اور خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھا ہے۔ جیسا کہ صدر شی جن پھنگ نے عزم ظاہر کیا کہ "چاہے  ماضی ہو  ، حال ہو یا پھر مستقبل ، ہانگ کانگ کو ہمیشہ مادر وطن کی مضبوط حمایت اور اعتماد حاصل رہے گا۔ ہانگ کانگ اور مادر وطن  ایک ساتھ ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے۔مادر وطن کی مضبوط حمایت سے   ہانگ کانگ یقیناً کامرانیوں کی جانب بڑھے گا۔  اب حقیقی معنوں میں  ہانگ کانگ کی ترقی کا سنہری دور آ چکا ہے ۔ ہانگ کانگ کی ترقی مزید نئے باب رقم گی اور ایک روشن مستقبل کی تشکیل ممکن ہو گی ۔