پچھلے دس سالوں میں قومی عوامی کانگریس کے کام کرنے کا طریقہ کار مزید بہتر ہو گیا ہے،قومی عوامی نیشنل پیپلز کانگریس کی مجلس قائمہ

2022/06/29 16:18:59
شیئر:

29 جون کی صبح، "چین کی  یہ دہائی" سیریز کی ایک  پریس کانفرنس  میں  نئے دور میں عوامی کانگریس کے نظام کو برقرار رکھنے اور اسے بہتر بنانے کی پیش رفت اور کامیابیوں کو متعارف کرایا گیا۔ قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کےریسرچ آفس کے ڈائریکٹر سونگ روئی نے کہا کہ یہ دہائی ایک ایسی دہائی ہے جس میں نیشنل پیپلز کانگریس کے  کام کرنے کا طریقہ کار مزید مکمل ہو گیا ہے اور تیزی سے ترقی کی گئی ہے۔کانگریس کے  ورکنگ میکانزم کی تعمیر  میں ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ قائمہ کمیٹی اور خصوصی کمیٹیوں کے کام میں نمائندوں کی شرکت  کو وسعت دی گئی ۔ گزشتہ دس سالوں میں، نیشنل پیپلز کانگریس کے نمائندوں کے لیے 43 تربیتی کورسز منعقد کیے گئے ہیں، اور مجموعی طور پر 20,000 سے زائد نمائندوں نے تربیت میں حصہ لیا ہے، جس سے نمائندوں کی اپنے فرائض کی انجام دہی اور کام کی بہتری میں مدد ملی ہے۔