شی جن پھنگ کی قیادت میں ہانگ کانگ مستقل ترقی کے راستے پر گامزن

2022/06/29 18:31:27
شیئر:

صدر  شی جن پھنگ کی قیادت میں ،قومی حکمت عملیوں کا ایک سلسلہ ہانگ کانگ کے لیے بے مثال مواقع لے کر آیا ہے۔ حقیقت نے ثابت کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں "ایک ملک، دو نظام" کے عملی اطلاق کی کامیابی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ نے قومی گورننس سسٹم میں اپنے انضمام کو تیز کر دیا ہے، ہانگ کانگ  چائنیز مین لینڈ کے  ساتھ ترقی کر رہا ہے۔ ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اہم تقریر میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی: "ہانگ کانگ میں "ایک ملک، دو نظام" کے کامیاب عمل کو مسلسل فروغ دینا چینی خواب کا ایک اہم حصہ ہے۔ نہ صرف سوشلسٹ نظام کے ساتھ چائینز مین لینڈ  کی تعمیر بلکہ ہمیں سرمایہ دارانہ نظام کے ساتھ ہانگ کانگ کی تعمیر بھی بخوبی  کرنی چاہیے۔