انسانی حقوق سے وابستہ امور میں غلط معلومات کے پھیلاؤ سے گریز کیا جائے ،چینی مندوب

2022/06/29 09:48:02
شیئر:
چینی مندوب نے 28 تاریخ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 50 ویں اجلاس میں "انسانی حقوق سے متعلق غلط معلومات کے منفی اثرات کا سدباب" کے موضوع پر اعلیٰ سطحی مباحثے سے خطاب کیا۔ انہوں نے امریکہ جیسے کچھ ممالک پر زور دیا کہ وہ من گھڑت اور جھوٹی اطلاعات کو روکیں ، غلط معلومات پھیلانا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کو حالیہ برسوں میں انسانی حقوق کونسل میں غلط معلومات کے پھیلاؤ پر سخت تشویش ہے۔ امریکہ جیسے کچھ ممالک سیاسی مقاصد کے لیے دوسرے ممالک کے خلاف جھوٹی معلومات گھڑتے اور پھیلاتے ہیں، انسانی حقوق کی آڑ میں دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں بے دریغ مداخلت کرتے ہیں، اور بلاامتیاز یکطرفہ جبری اقدامات مسلط کرتے ہیں۔ تاریخ میں، امریکہ نے دوسرے ممالک کے خلاف جنگیں شروع کرنے کے لیے بارہا جھوٹ اور غلط معلومات کا استعمال کیا ہے، جس سے ان ممالک کے لوگوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایسے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ امریکہ اور دیگر ممالک کو فوری طور پر جھوٹی معلومات پھیلانے کا سلسلہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنی چاہئیں۔ انسانی حقوق کے کثیرالجہتی اداروں کو چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کے امور پر اپنی بات چیت کو حقائق کی بنیاد پر آگے بڑھائیں اور غلط معلومات کو فروغ دینے سے گریز کریں۔