چین کی یوکرین بحران کے تناظر میں بلاک محاز آرائی اور نئی سرد جنگ کی کوششوں کی مخالفت

2022/06/29 09:52:59
شیئر:
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے 28 تاریخ کو یوکرین کے مسئلے پر سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو پر زور دیا کہ وہ یوکرین بحران کو "بلاک محاز آرائی" اور "نئی سرد جنگ" کو ہوا دینے کے بہانے کے طور پر استعمال نہ کرے۔
چانگ جون نے کہا کہ نیٹو کے بعض رہنماوں کا یہ موقف ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں لیکن درحقیقت یہ نیٹو ہی ہے جو دنیا بھر میں مشکلات پیدا کرتا ہے۔ چین نے نیٹو پر زور دیا کہ وہ تاریخ سے سبق سیکھے  اور مصنوعی طور پر تنازعات اور تقسیم پیدا کرنے کے لیے ایشیا پیسفک خطے میں خیالی دشمنوں کی تلاش نہ کرے۔
چانگ جون نے کہا کہ چین بعض قوتوں کی جانب سے نیٹو کو ایشیا پیسیفک خطے تک اپنے وجود کو مزید بڑھانے کے لیے اکسانے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔ ایشیا پیسفک خطے کے ممالک مشکل سے حاصل کردہ امن اور خوشحالی کی قدر کرتے ہیں اور باہمی سودمند تعاون پر توجہ مرکوز کرنے اور مشترکہ ترقی اور احیاء کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین بحران نے ایک بار پھر دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔فوجی اتحاد میں توسیع اور دوسرے ممالک کی سلامتی کی قیمت پر اپنی سلامتی کے حصول کی جستجو  ، لامحالہ سلامتی مخمصے کا باعث بنے گا۔ سرد جنگ کے بعد نیٹو کی پانچ مرتبہ مشرق کی جانب توسیع نہ صرف یورپ کو محفوظ بنانے میں ناکام رہی بلکہ تنازعات کے بیج بھی بوئے گئے ہیں ،جس سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔