مبصرین کی حالیہ جی سیون سربراہی اجلاس پر تنقید

2022/06/29 10:10:14
شیئر:
تین روزہ جی سیون سربراہی اجلاس 28 تاریخ کو  جرمنی میں اختتام پذیر ہوا۔حالیہ اجلاس کو اکثر حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ جی سیون عالمی مسائل سے نہیں نمٹ سکتاہے۔
اجلاس کے دوران، شریک رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال، موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ، اقتصادی بحالی اور سپلائی چین میں اصلاحات، اور اس وبا کے ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔کچھ مبصرین کے نزدیک جی سیون ، جو اس وقت دنیا کی محض 10 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتا ہے، وسیع بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کیے بغیر عالمی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے گا۔کچھ کے نزدیک یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا جی سیون واقعی اپنے وعدوں کو پورا کرے گا۔
سربراہی اجلاس کے دوران میونخ سمیت تقریب کے مقام کے قریب بھی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے یوکرین کی صورتحال میں بگاڑ اور تحفظ خوراک کے بحران پر بڑے مغربی صنعتی ممالک کی مذمت کی اور حالیہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کی شکایت کی۔