چین کی طرف سے متاثرین زلزلہ کے لئے امدادی سامان کی تیسری کھیپ کابل پہنچ گئی

2022/06/29 16:13:34
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق، انتیس جون کو چین کی حکومت کی طرف سے افغانستان کے متاثرین زلزلہ کے لئے  بھیجی جانے والی امدادی سامان کی تیسری کھیپ افغانستان پہنچ گئی۔ یہ سامان لے کر  دو بڑے Y-20 ٹرانسپورٹ طیارے  کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے اور افغان بھائیوں کے لئے امدادی سامان مقامی حکام کے حوالے کیا گیا۔