چین امریکہ کی طرف سے جاری کردہ نام نہاد "ویغور جبری مشقت کی روک تھام کے ایکٹ"کی مخالفت کرتا ہے

2022/06/29 18:40:56
شیئر:

چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ نے 29 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔اجلاس میں ترجمان فینگ یاؤ شیانگ نے کہا کہ سنکیانگ میں نام نہاد "جبری مشقت" کا مسئلہ امریکہ کا خود ساختہ مسئلہ ہے ، یہ سنکیانگ میں لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،جس سے چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچا ہے، اور اس سے دنیا بھر میں صنعتی چین کوبھی شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں۔ چائنا کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت فعال طور پر متاثرہ کمپنیوں کو قانونی مدد فراہم کرے گی۔
معلوم ہوا ہے کہ  اکیس جون کو  امریکہ میں نام نہاد "ویغور جبری مشقت کی روک تھام کا ایکٹ" مکمل نفاذ کے مرحلے میں داخل ہوا۔