شی جن پھنگ ووہان شہر کے دورے پر

2022/06/29 14:59:05
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 28 تاریخ کو صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں اپنے معائنہ کے دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ سائنسی اور تکنیکی طور پر خود انحصاری  ملک کی خوشحالی ، سلامتی اور خود کی بہتری کی بنیاد ہے۔ہمیں ترقی کے نئے تصورکومکمل ،درست اور جامع طور پر نافذ کرنا چاہیے، اختراع پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہیے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے بنیادی ہنر کو اپنے ہاتھوں میں مضبوطی سے پکڑنا چاہیے، سائنس کی خود انحصاری کو زیادہ مضبوط کرنا چاہیے تاکہ مزید نئی ٹیکنالوجیز اور نئی صنعتوں کو جنم دیا جا سکے، اقتصادی ترقی کے لیے نئے شعبے اور نئی راہیں تخلیق کی جا سکیں ، اور بین الاقوامی مقابلے میں ترجیحی حیثیت حاصل ہو سکے۔

 28 تاریخ کی سہ پہر کو، شی جن پھنگ نے  ووہان کے کاروباری اداروں اور رہائیشی کمیونٹیز کا  دورہ کیا۔ زی یوان نامی رہائشی کمیونٹی کے دورے کےد وران مقامی لوگوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے صدر  شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ 2020 میں ووہان کی انسداد وبا کی جنگ میں فتح کے بعد سے، ووہان کو گزشتہ دو سالوں میں وبا کی نئی لہروں  کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن ان پر جلد قابو پالیا گیا۔  حقیقت نے ثابت کر دیا ہے کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے متعین کردہ انسداد وبا کی پالیسی اور   اصول درست اور موثر ہیں، اور ان پر غیر متزلزل عمل کیا جانا چاہیے۔
اس کے علاوہ صدر شی نے مقامی لوگوں کےساتھ  بزرگوں کی دیکھ بھال سمیت امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔