تھین ون نمبر ایک کا خلائی تحقیقی مشن مکمل

2022/06/29 18:36:33
شیئر:

چین کے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن سے اطلاع ملی ہے  کہ 29 جون کو "تھین ون نمبر ایک " مشن کے مدار اور مریخ کے روور نے سائنسی ریسرچ کے  کام مکمل کر لیے۔ اس  مشن  نے  706 دنوں تک پرواز کی، اور مریخ کے پورے سیارے پر محیط میڈیم ریزولوشن تصویری ڈیٹا حاصل کیا۔ اصل سائنسی ڈیٹا کے زمین پر واپس پہنچنے کے بعد چینی سائنسدانوں نے ان ڈیٹا کا مطالعہ کیا ۔متعلقہ سائنسی نتائج اندرون و بیرون ملک معروف علمی جرائد میں شائع کیے جائیں گے اور  مناسب وقت پر دنیا بھر کے سائنسدانوں کے لیے کھول دیئے جائیں گے تاکہ کائنات کی انسانی ریسرچ کے مقصد کو مشترکہ طور پر آگے بڑھایا جا سکے۔