نیو ڈیولپمنٹ بینک کثیرالجہتی کے تصور پر عمل پیرا

2022/06/30 10:03:19
شیئر:

ابھی حال ہی میں چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں 14ویں برکس سمٹ کی ورچوئل صدارت کی اور "بیجنگ اعلامیہ" جاری کیا۔ نیو ڈیولپمنٹ بینک کے نائب صدر اور چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر  چو چھیانگ وو نے ایک میڈیا انٹرویو میں یہ عزم ظاہر کیا کہ بینک "بیجنگ اعلامیہ" پر موئثر عمل درآمد کرے گا، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، سبز ترقی اور دیگر شعبوں میں رکن ممالک کی حمایت جاری رکھے گا، کثیرالجہتی کے تصور پر عمل کرے گا، "دوستوں کے حلقے" کو مستقل طور پر وسعت دے گا، اور عالمی ترقی میں بہتر شراکت کرے گا۔
تاحال، نیو ڈیولپمنٹ بینک نے 30 بلین امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے 80 سے زیادہ قرض منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ اس اقدام نے رکن ممالک کے عوام کی روزمرہ زندگی پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال نئے رکن ممالک میں کاروبار شروع کیا جائے گا جو یقیناً ان ممالک کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ اس سے متعلقہ ممالک کو ترقی کے کئی مواقع مل سکتے ہیں۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ ہم ان ممالک کے منتخب کردہ ترقی کے راستے کا احترام کرتے ہیں، جو رکن ممالک کی حقیقی ضروریات کو بہترین طریقے سے پورا کر سکتا ہے۔