امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیےدوحہ میں مزاکرات ہوں گے

2022/06/30 15:13:14
شیئر:

افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی  کی قیادت میں افغان طالبان کا ایک وفد 29 جون کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچا جہاں وہ امریکہ کیطرف سے  افغان مرکزی بینک کے  منجمد کیے گئے تقریباً 9 ارب امریکی ڈالر کے فنڈز کی واپسی پر امریکی حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔  اس سال مئی کے بعد دونوں فریقین کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔
گزشتہ سال افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد، امریکی حکومت نے افغان مرکزی بینک کے بیرون ملک موجود تقریباً 9 ارب امریکی ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے تھے۔ رواں سال 22 جون کو افغانستان میں 20 سال سے زائد عرصے میں بدترین زلزلہ آیا جس میں کم از کم 1500 افراد ہلاک اور 2000 سے زائد زخمی ہوئے،افغان عبوری حکومت کو امدادی سرگرمیوں کے لئے رقوم  کی فوری ضرورت ہے۔