افغان عبوری حکومت نے گرینڈ لویہ جرگہ منعقد کیا

2022/06/30 19:08:28
شیئر:

افغان عبوری حکومت کے ترجمان نے 30 جون کو بتایا کہ افغان عبوری حکومت نے اسی دن کابل میں لویہ  جرگہ کا اجلاس منعقد کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ افغان عبوری حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلا لویہ جرگہ اجلاس ہے۔ شرکاء سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ  آیا 7 سے 12 گریڈ کی لڑکیوں کو اسکول واپس جانے کی اجازت دینے  اور افغانستان میں حکومت کی قسم،قومی  پرچم اور قومی ترانے جیسے مسائل پر بھی بات کریں گے۔ افغانستان کی بخت نیوز ایجنسی کے مطابق تین روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے افغانستان بھر سے تقریباً 3500 مذہبی اسکالرز اور قبائلی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔