چینی صدر کی مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات

2022/06/30 19:36:55
شیئر:

صدر شی جن پھنگ نے 30 تاریخ کی سہ پہر ہانگ کانگ میں مکاؤ  خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو   حہ ای چھینگ سے ملاقات کی جو ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی 25ویں سالگرہ منانے آئے تھے۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ  چینی مرکزی حکومت مکاؤ  خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے کام سے مطمئن  ہے، اور  ان کو امید ہے  کہ  مکاؤ   معاشرتی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی کوشش جاری رکھے گا ، وبا کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ  ، معاشی بحالی کو فروغ دے گا۔ متنوع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
جہ ای چھینگ نے صدر شی جن پھنگ کا ملاقات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ تمام پہلوؤں سے اچھا کام کرنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔