چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پن بجلی کے پہلے منصوبے کے فعال ہونے سے پاکستان میں بجلی کی کمی کے مسئلے کو حل کیا جائے گا

2022/06/30 18:21:21
شیئر:

تیس جون کوچینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پن بجلی کے پہلے منصوبے کو مکمل طور پر کمرشل آپریشن میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف پاکستان میں بجلی کی کمی کے مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کیا جائے گا بلکہ پاکستان کے توانائی کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ پاکستان میں توانائی کی تعمیر اور اقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ یہ منصوبہ عالمی کاربن نیوٹرل اہداف کے حصول میں بھی مدد دے گا اور  عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نیا کردار ادا کرے گا۔