مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے،وزارت خارجہ

2022/06/30 18:16:24
شیئر:

30 جون کو  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ  لی جیان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے، یہ مسئلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے، اس مسئلے اور متعلقہ مسائل کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں اور متعلقہ دوطرفہ معاہدوں کے  مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ متعلقہ فریقوں کو یکطرفہ اقدامات سے پیدا ہونے والی صورتحال کو پیچیدہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے، متعلقہ تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنا چاہیے اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا چاہیے۔