چینی صدر شی جن پھنگ کی چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین لیانگ جین ینگ سے ملاقات

2022/06/30 19:38:28
شیئر:

تیس تاریخ کی سہ پہر چینی صدر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین لیانگ جین ینگ سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ جب سے آپ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں، آپ نے ملک کی جدت کاری اور ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کے لیے بھر پور کوشش کی ہے جو کہ بہت قابل تعریف ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ ہانگ کانگ کے نئے چیف ایگزیکٹو اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی نئی حکومت کی مکمل حمایت کریں گے، اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، تاکہ "ایک ملک، دو نظام" کے مستقل اور طویل مدتی نفاذ میں نئی شراکتیں قائم ہوں۔

لیانگ جین ینگ نے صدر شی جن پھنگ کی حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہانگ کانگ اور ملک کی خدمت جاری رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔