بھارتی ریاست آسام میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 151 ہو گئی

2022/06/30 10:46:15
شیئر:

انتیس جون تک بھارتی ریاست آسام میں سیلاب کی صورتحال مزید ابتر ہو  چکی ہے اور 10 علاقوں میں 12 نئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ریاست میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 151 ہو چکی ہے۔
آسام ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ ریاست کے 26 اضلاع میں 3.15 ملین سے زیادہ لوگ بدستور سیلاب سے متاثر ہیں، 300,000 سے زائد افراد تاحال 840 ڈیزاسٹر ریلیف کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں، اور 91,349.26 ہیکٹر رقبے پر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔
سیلاب سے وادی باراک کا قصبہ کچار انتہائی متاثر ہوا  ہے، جس کا زیادہ تر رقبہ مسلسل 10 روز سے سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔