شی جن پھنگ نے کیری لام سے ملاقات کی

2022/06/30 19:39:51
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ نے 30 تاریخ کی سہ پہر ہانگ کانگ میں ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو  محترمہ کیری لام  سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مرکزی حکومت کی مضبوط حمایت کے ساتھ، آپ نے چیف ایگزیکٹو کی ذمہ داریوں کو وفاداری کے ساتھ نبھایا، "ایک ملک، دو نظام" کی پالیسی اور بنیادی قانون کو مضبوطی سے نافذ کیا، خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے قانون کے مطابق  زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو تشدد اور افراتفری کا مقابلہ کرنے  کے لیے متحد کیا اور  قومی خودمختاری، سلامتی، ترقیاتی مفادات اور ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کے تحفظ کے لیے، " ہانگ کانگ پر حکمرانی محب وطنوں کے ہاتھ میں " کے اصول کو نافذ کرنے اور ہانگ کانگ میں حالات کی افراتفری سے گورننس کی طرف بڑی تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے بہت محنت کی  ، اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا اور جرات اور ذمہ داری کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ پانچ سالوں میں آپ کے کام کے لیے مرکزی کمیٹی مکمل طور پر توثیق کرتی ہے۔
شی جن پھنگ نے  امید ظاہر کی  کہ کیری لام قانون کے مطابق حکمرانی  کرنے اور ہانگ کانگ اور ملک کی ترقی میں اپنا تعاون جاری رکھنے کے لیے نئے چیف ایگزیکٹو اور نئی ہانگ کانگ حکومت کی فعال حمایت کریں گی۔