کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ 30 جون کی سہ پہر کو خصوصی ٹرین کے ذریعے ہانگ کانگ پہنچے ۔انہوں نے ہانگ کانگ ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریر کی۔
وہ یکم جولائی کو ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی 25ویں سالگرہ کی تقریب اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چھٹی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے اور ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے۔